Select Menu

clean-5

Wisata

Budaya

Kuliner

Kerajaan

kota

Suku

» » » بغیر ڈرائیور کے چلنے والی کار

مشہور زمانہ کار ساز امریکی کمپنی  "فورڈ"  اب ایک ایسی کار بیچنے جا رہی ہے جو سڑک پر لگے "روڈ سائن" پڑھ کر یقینی بنائے گی کہ اس کی رفتار تیز نہ ہو پھر اپنی رفتار درست کر سکتی ہے ۔    حدِ رفتار ٹیکنالوجی گاڑی کے اسٹیرینگ ویل سے متحرک کی جا سکتی ہے اور گاڑی کے ایکسیلیٹر کو دبانے سے رفتار پرمکمل کنٹرول حاصل کیا جا سکتا ہے۔ کار کمپنی کے مطابق اس طریقہ کار سے ڈرائیوروں پر جرمانے اور حادثات کی شر ح بھی  کم ہوجائیگی۔تاہم ماہرین کے مطابق یہ ایجاد صرف "عارضی حل" ہے۔
ایس میکس کار کا ماڈل فی الحال صرف یورپ میں دستیاب ہو گا۔

آئی ایچ ایس میں کام کرنے والے ایک آٹوموٹیو انڈسٹری کے تجزیہ کار اور ماہر" پال نیوٹن "نے بتایا کہ" اس طریقہ کار کے تحت رفتارکی پابندی کو ایک شعاع کے ذریعہ سے گاڑی کے اندر موجود کمپیوٹر سسٹم سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے      یہ اس توسیعی حصہ کا منصوبہ ہے جس کے تحت تمام گاڑیوں کو ایک نیٹ ورک سے ملایا جا سکتا ہے، جس کے بعد رفتار کم ہونے پر  اگلی کار پچھلی آنیوالی کارو ں کو خبردار کر سکتی ، اس عظیم الشان منصوبے  کے تحت تمام گاڑیوں کو "خودکار" نظام میں تبدیل کیا جائیگا"۔
"یہ نئی گاڑیاں اپنے ڈرائیور کو "روڈ سائن" پڑھ کر خبردار  کر یں گی۔

امریکن کار بنانے والی کمپنی کے ترجمان نے ایک غیر ملکی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ "ہم یقینا اس کے دیگر ماڈلز کو باقی تمام دنیا میں پھیلائیں گے "۔"فورڈ" کی نئی ٹیکنالوجی کی حامل  یہ کاریں عوام کے لئے اگست میں دستیا ب ہوں گی، جب دوسری پیداوار "ایس میکس" یورپ میں لانچ کی جائیگی ۔

 
 

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
«
Next
This is the most recent post.
»
Previous
Older Post

No comments:

Leave a Reply

Kerajaan